نیوز دیجیٹل اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6روپے 18پیسے اور پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99پیسے اضافہ کردیا گیا ہے۔اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 283روپے 63پیسے مقرر کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ نےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12بجے کے بعد کیا جائے گا۔