17نیوز دیجیٹل اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ڈپٹی وزیر اعظم منتخب کردیا گیا، اتوار کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم کی ہدایت پر تاحکمِ ثانی اسحاق ڈار کو نائب وزیرِ اعظم مقرر کیا گیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ہفتے کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔ اتوار کو اُنہوں نے ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں شرکت کی اسحاق ڈار بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ پاکستان کے آئین میں ڈپٹی وزیرِ اعظم کے عہدے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔اسحاق ڈار پاکستان کے دوسرے ڈپٹی پرائم منسٹر منتخب ہوئے ہیں اس سے قبل پیپلز پارٹی کے دور میں چوہدری پرویز الٰہی کو ڈپٹی پرائم منسٹر مقرر کیا گیا تھا۔