17نیوز دیجیٹل لاہور: قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ 2، پیپلزپارٹی اور سنی اتحاد کونسل 1۔1 نشست پر برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں اورقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ کے ضمنی انتخابات میں آزاد امیدوار مبارک زیب کامیاب قرار پائے۔اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملک بھر سےصوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ 9، سنی اتحاد کونسل 1، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ق بھی 1 نشست پر کامیاب ہوئی۔
قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔