17نیوز دیجیٹل لاہور: سنی اتحاد کونسل کے امیدوارمحمد خان مدنی کو ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ملک ریاض کے ہاتھوں حیران کن طور پر شکست ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی پی 147 لاہورکے تمام 232پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں مسلم لیگ ن کے ملک ریاض 31 ہزار841 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مدمقابل محمد خان مدنی 16ہزار 548 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔