17نیوز دیجیٹل گجرات: سنی اتحاد کونسل کے امیدوار اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ضمنی انتخابات میں اپنے بھتیجے کے ہاتھوں حیران کن طور پر شکست ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی پی 32 گجرات کے تمام 168 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں پاکستان مسلم لیگ ق کے موسیٰ الٰہی 70 ہزار 832 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ ان کے مدمقابل سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی 37 ہزار 275 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔