17نیوز دیجیٹل اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان میں مجموعی طور پر 7ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے، حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا اعلی سطح کا 100 رکنی وفد وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں 16 اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔
وفد میں سعودی عرب کے سرمایہ کاری ،پانی و زراعت ،ماحولیات،صنعت،معدنی وسائل،توانائی کے وزراء شامل ہونگے،وفد میں سعودی پاک سپریم کوارڈینیشن کونسل کے سیکرٹری جنرل سمیت سعودی سرمایہ کار بھی شامل ہونگے ،سعودی عرب پاکستان میں مختلف شعبوں میں سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ،دورے کے دوران مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونگے،ذرائع کے مطابق یہ دورہ پاکستان کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوگا،مزید غیر ملکی سرمایہ کاروں کوبھیں پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کیا جائے گا،سعودی وفد صدر آصف زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف اور ارمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔