17نیوز دیجیٹل بنگلورو: پاکستانی قومی ٹیم نے نیو زی لینڈ کے خلاف میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ ٹاس جیت کر بابر اعظم نے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، نیوزی لیند کے بلے بازوں نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 401 رنز اسکور کیے جس میں کین ولیم سن نے 95 اور رچن راوندرہ نے 108 رنز اسکور نےپاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 4 رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ فخر زمان نے تاریخی پاری کھیلتے ہوئے 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کرڈالی۔فخر زمان 81 گیندوں پر 126رنز اور کپتان بابر اعظم 63 گیندوں پر 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بارش کی وجہ سے میچ تاخیر کا نشانہ بنا DSL میتھڈ کے تحت پاکستان کو 21 رنز کی برتری سے فتح حاصل ہوئی۔پاکستان 25.3 اوورز میں 200 رنزبنا کر 21 رنز سے جیت گیا۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان پلیئر آف دی میچ قرار جبکہ فخر زمان نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا زیادہ چھکوں کا 27 سالہ ریکارڈ بھی توڑدیا۔