17نیوز دیجیٹل بنگلورو: بارش کے باعث میچ روک دیا گیا، پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی ، ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 21 رنز برتری حاصل ہونے کے باعث میچ کا فاتح قرار دیا گیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں بارش ایک بار پھر آڑے آگئی اور میچ روک دیا گیا۔ ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت پاکستان21رن آگے رہا، 25.3 اوور پر پاکستان کو ایک وکٹ پر 179 رن کرنا تھے، بتایا گیا اگر ایک گھنٹہ مزیدکھیل رکا رہا تو پاکستان میچ جیت جائے گا۔
فخر زمان 125 اور بابراعظم 66 رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ اس سے قبل پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 402 رن کے ہدف کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رن بنائے تھے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا اور ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوور میں 342 رن کا ہدف ملا۔
پہلی مرتبہ بارش رکنے سے قبل پاکستان نے 21.3 اوور میں ایک وکٹ پر 160 رن بنائے تھے، نیوزی لینڈ نے 21 اوور میں ایک وکٹ پر 133 رن بنائے تھے، پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 10 رن آگےتھا۔ فخر زمان نا قابل شکست پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار۔