17نیوز دیجیٹل:
سانحہ 9 مئی کی موجودہ تفصیلات پر پولیس کی بریفنگ کے مطابق، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور دیگر ملزمان کے خلاف چالان میں بغاوت کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کا کہنا ہے کہ 9مئی کے واقعے کے تمام مقدمات میں 120 بی کی دفعات درج کر دی گئیں ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کی بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد بھی موجود ہیں۔ بغاوت کی دفعات کے سلسلے میں پراسیکیوشن کے طرف سے اعتراضات لگائے گئے ۔ پراسیکیوشن کی رپورٹ ملنے کے بعد، چالان جمع کروایا جائے گا۔ چالان جمع کرانے سے پہلے پراسیکیوشن کے تمام اعتراضات دور کر دیے گئے ہیں۔
اس سے پہلے، بتایا گیا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے پراسیکیوشن نے سانحہ 9 مئی کے معاملے میں ملحقہ جناح ہاؤس حملے کیس کا چالان واپس کر دیا تھا اور حکم جاری کیے گئے ہیں کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کیے گئے اعتراضات کو دور کیا جائے اور مقدمہ دوبارہ پیش کیا جائے۔ یاد رہے کہ لاہور میں 9 مئی کے واقعات میں پولیس نے دہشت گردی کے دفعات کے تحت 14 FIRs درج کی ہیں۔